محلہ امین آبادبجلی گھرغیر قانونی مذبح خانوں کا مرکز بن گیا،انتظامیہ خاموش

Jan 03, 2020

سنجوال کینٹ(نامہ نگار) محلہ امین آباد کے رہائشیوں نے ایک سروے کے دوران بتایا اٹک شہر کے وسط بجلی گھر آفس کیساتھ اور گردو نواح کی گلیوں میں افغان قصائیوں نے قانون کا کھلواڑ کر دیا ہے قانون کے آگے نا معلوم وجوہات کی بنا پر متعلقہ آفیسر ز بے بس نظر آ رہے ہیں عرصہ دراز سے قائم یہ باڑے اور ذبح خانے میں جتنا بھی گوبر ہو تا ہے وہ ملحقہ نالیوں میں ڈال دیا جاتا ہے ، جسکی وجہ سے نہ صرف ٹی ایم اے کے صفائی کے عملے کیلئے وبال جان بنا ہو اہے وہاں کے مکین بھی ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ، اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین مہم پر اٹک میں لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے ، مگر ان شہر کے وسط میں غیر قانونی ذبح خانوں اور باڑوں پر کوئی ایکشن نہیں ہو رہا ، اہلیان محلہ نے DCاٹک علی عنان قمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، تاکہ محلہ بجلی گھر گوبر غلاظت اور غیر قانونی ذبح خانوں سے نجات حاصل کر سکیں ۔

مزیدخبریں