اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ظلم کی رات چھٹنے والی ہے، 2020تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے،نیب کے نئے قانون کے تحت کوئی سہولت نہیں چایئے، سی پیک پر 100میل فی گھنٹہ سے کام ہو رہا تھا آج رفتار 10فیصد ہے ،و زراء ایسے بیانات سے پرہیز کریں جن سے سی پیک متنازع ہو۔جمعرات کو اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے جو ناانصافی ہو رہی ہے دراصل وہ تاریخ لکھی جا رہی ہے، قوم پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات چھٹنے والی ہے، 2020تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے، انہوں نے کہا کہ گولی لگنے سے کئی پلیٹیں ڈالی گئی تھیں یہاں تک کہ سرجری سے زخم بہتر ہوئے، جسم میں موجود گولی یاد دلاتی رہے گی کہ ظلم کے خلاف لڑنا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب کے نئے قانون کے تحت کوئی سہولت نہیں چایئے، نیب تحقیقات کرے کک بیکس، نیب خوردبرد اور کمیشن ثابت نہیں کر سکتا، نیب کو چیلنج ہے، 93سے اب تک اثاثوں میں کمی ہوئی جبکہ اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر 100میل فی گھنٹہ سے کام ہو رہا تھا آج رفتار 10فیصد ہے، وزراء ایسے بیانات سے پرہیز کریں جن سے سی پیک متنازع ہو۔
نیب کے نئے قانون کے تحت کوئی سہولت نہیں چایئے، احسن اقبال
Jan 03, 2020