ملک بھر ميں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ کراچی ميں سائبيرين ہواؤں کا راج ہے تو میرپورخاص اورٹنڈوالہٰ یارمیں درجہ حرارت 5 سينٹی گريڈ تک جا پہنچا۔ چترال ، وادی نيلم اور ليپہ سميت بالائی علاقوں ميں 8 انچ برف باری پڑ چکی ہے۔
کراچي ميں جاڑے نے دھوم مچا رکھی ہے۔ سائيبيرين ہواؤں کا سامنا کرنے والے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش کی نوید بھی سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
شديد ٹھنڈ کی وجہ سے سڑکوں پر ٹريفک بھی کم ہے۔ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے سدری کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت ساڑھے 9 ڈگری پر جا پہنچا۔ کوئٹہ کے راستے چلنےوالی سائيبيرين ہوائیں موسم کی شدت میں اضافے کا بڑا سبب ہیں۔
کراچی میں سردی کي لہر جنوری کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اندرون سندھ بھی دھند اور کڑاکے کی ٹھنڈ نے شہریوں کے دانت بجا دیے۔ میرپورخاص اورٹنڈوالہٰ یارمیں دھندکے ساتھ ساتھ سردی کی شدت ميں بھی اضافہ ہوگيا ہے ۔ ميرپورخاص ميں 6 اورٹنڈوالہٰ يارميں کم سے کم درجہ حرارت 5 سينٹی گريڈ ريکارڈکياگيا ۔۔
چترال اور گردونواح ميں بھی رفباری سے موسم مزيد سردہوگيا، بالائی علاقوں ميں ا8 انچ برف باری ريکارڈ کی گئی۔ لواری ٹنل کے اپروچ روڈ پر 2 فٹ تک برف ريکارڈ کی گئی جس کے باعث آمدورفت بھی معطل ہے۔
وادی نیلم اور لیپہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزيد سردہوگيا، محکمہ موسميات کے مطابق برفباری کاسلسلہ آئندہ 12گھنٹے جاری رہنے کاامکان ہے۔
مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی، اکثر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگيا۔