ملتان( لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو رحیم یار خان نے سال 2019ء میں 352 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جبکہ 342 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو رحیم یار خان محمد سمیع احمد کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے ، بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال آنے پر شہر بھر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ اس وقت ادارہ میں 50 کے قریب بچے رہائش پذیر ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو رحیم یارخان نے 2019 میں 352 بچوںکو حفاظتی تحویل میں لیا‘ 342 لواحقین کے حوالے
Jan 03, 2020