صدارتی خطاب پر ایوان بالا میں بحث‘حکومتی اپوزیشن ارکان کی نوک جھونک

Jan 03, 2020

اسلام آباد (محمدرضوان ملک ) سینٹ میں صدر کے خطاب پر بحث کے دوران اپوزیشن نے جہاں سابق صدر مشرف کے خلاف فیصلے کو سراہا وہیں حکومت کے اتحادی اور مشرف کے وکلاء ان کے حمایت میں کھڑے ہوگئے۔ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نوک جھونک چلتی رہی۔ اپوزیشن نے جہاں حکومت اور وزیراعظم عمران خان کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا وہیں۔ حکومتی سینٹرز وزیراعظم اور اپنی حکومت کا دفاع کرتے رہے لیکن ان کا دفاع کمزور تھا۔ مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد اللہ اور نیشنل پارٹی کے سینٹر میر کبیر کے خطاب کافی زودار تھا جس کو اپوزیشن ارکان کی جانب سے سراہا جاتا رہا۔

مزیدخبریں