کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ا±ن نے واضح کیا ہے کہ ا±ن کا ملک جلد ہی اسٹریٹیجک نوعیت کے جدید ہتھیاروں کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ شدید امریکی دباو کے جواب میں جوہری مسابقتی عمل شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس جوہری ہتھیاروں کی تیاری پرعائد پابندی کو پوری طرح ختم کر دیا ہے۔ چیئرمین کم جونگ ان نے اپنے بیان میں اسٹریٹیجک ہتھیاروں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔ 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی سپریم لیڈر کے ساتھ ملاقاتوں کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے تناظر میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا تھا۔
شمالی کوریا اسٹریٹیجک نوعیت کی ہتھیار سازی کرے گا، کم جونگ ان
Jan 03, 2020 | 11:46