کنری میں جسقم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے مظاہرہ

کنری( نامہ نگار) جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی ہدایت پر جسقم کے زہر اہتمام قومی رہنماؤں مرکزی پریس سیکریٹری دیدار شام،محسن سہریانی،صدام نصیرانی،رفیق میرانی،افضل سیال اور جست کے مرکزی رہنما فتاح چنا،مسعود شاہ،ہادی بخش بڑدی ودیگر قومی رہنماؤں کو گرفتار کرکے غائب کر دینے اور ان کی عدم بازیابی کیخلاف جسقم ضلع عمرکوٹ کے صدر محمد رمضان خاصخیلی،میر نواز سندھی،ادریس بھٹی،ہیرا لال اور انعام سندھی کی قیادت میں اللہ والا چوک سے ریلی نکالی گئی بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے قومی رہنماؤں اور کارکنان کی بازیابی کیلئے نیشنل پریس کلب کنری کے سامنے مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی،مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ملک کے شہریوں کو اٹھاکر غائب کر دینا آئین وقانون کی سراسر خلاف ورزی ہے اگر ان پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے تو ان کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم جی ایم سید کے پیروکار ہیں اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمیں اپنے مقصد سے ہٹایا نہیں جا سکتا انہوں نے صدر،وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ قومی کارکنان کو غائب کرنے کا فوری نوٹس لیکر ان کو بازیاب کرایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن