راجھستان کے شہر کوٹا کے اسپتال میں 102نومولود بچے ہلاک

Jan 03, 2020 | 12:46

ویب ڈیسک

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا کے ایک ہسپتال میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 102 نومولود بچے ہلاک ہو چکے ہیں تاہم سیاسی جماعتیں اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کے بجائے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کوٹا کے جے کے لون ہسپتال میں مزید دو بچوں نے دم توڑ دیا۔ پچھلے بہتر گھنٹوں کے دوران گیارہ بچوں کی موت کے ساتھ پچھلے قریب ایک ماہ کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔ اور اگر ایک سال کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 960 کے لگ بھگ ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بیشتر نومولود بچوں کا پیدائش کے وقت وزن بہت کم تھا۔ انتظامیہ کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ اہل خانہ نے حاملہ خواتین کے لیے مقررہ ہدایات پر عمل نہیں کیا اور جب وہ ہسپتال پہنچیں، تو ان کی حالت پہلے ہی سے کافی نازک تھی۔

مزیدخبریں