سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹیلیٹس بدستور غیر مستحکم ہے جبکہ زہر خورانی سے متعلق ٹیسٹ کے نمونے امریکا بھجوادیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا لندن کے رائل برامپٹن اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیاہے،ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ابھی تک متوازن نہ ہوسکے ہیں۔رائل برامپٹن اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نوازشریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔دوسری جانب زہر خورانی سے متعلق ٹیسٹ کے نمونے امریکا بھجوادیئے گئے ہیں۔