چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کیلئے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے،کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کوسٹل کمانڈ کی2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داری کا علاقہ مشرق میں سر کریک سے مغرب میں جیوانی تک پھیلا ہوا ہے ،نیول چیف نے کہا کہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔امیرالبحر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے۔نیول چیف نے سال2019 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو انعامات سے نوازا۔قبل ازیں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے سال 2019 کے دوران کوسٹل کمانڈ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔
پاک چین اقتصادی راہداری اورگوادر پورٹ کی سکیورٹی کیلئے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے:نیول چیف
Jan 03, 2020 | 14:22