کمشنر کا دورئہ ویمن یونیورسٹی متی تل کیمپس‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

Jan 03, 2021

ملتان (لیڈی رپورٹر) کمشنر جاوید اختر محمود نے ویمن یونیورسٹی متی تل کا دورہ کیا ، یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔کمشنر ملتان نے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت کی خواہاں ہے۔ تمام ترقیاتی کاموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرواؤں گا۔کمشنر نے نئے تعلیمی بلاک بنانے کیلئے وائس چانسلر سے سمری طلب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں نئے بلاکس کی تعمیرکیلئے حکومت پنجاب کو بھی سمری بھیجی جائے گی۔نئے بلاک کی تعمیر سے نئے تعلیمی کورس شروع کیے جاسکیں گے۔اس موقع پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی متی تل کیمپس میں 6 تعلیمی ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں۔23 نئے ڈیپارٹمنٹ کی منتقلی کیلئے نئے بلاکس کی تعمیر ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں