بعض پرانی مہذب قوموں کی بربادی عارضی لذات کی جستجو اور ان اشیاء سے بے پرواہ رہنے کی وجہ سے ہوئی جن سے انسانی زندگی کو حقیقی مسرت اور جلا حاصل ہوتی ہے۔ زمانہ حال کی تہذیب اسی صورت میں قائم رہ سکتی ہے کہ لذیذ اور مفید میں امتیاز کیا جائے۔
(ماخوذ از کتاب علم الاقتصاد‘ مصنف علامہ اقبال)