آستانیہ عالیہ گڑھی شریف کے حقیقی سجادہ نشین خواجہ غلام قطب الدین فریدی ہیں: اسعدالرفاعی

رحیم یارخان( نمائندہ خصوصی ) مشائخ کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر و سجادہ نشین آستانہ عالیہ حامدیہ فتح پورکمال محمداسعد الرفاعی نے کہاکہ آستانہ عالیہ گڑھی شریف کے حقیقی سجادہ نشین خواجہ غٖلام قطب الدین فریدی ہیں جنہوں نے گذشتہ تین دہائیوں سے ملکی وغیر ملکی سطح پر صوفیاء بالخصوص حضرت خواجہ محمد یارفریدیؒ کے مشن کے فروغ کے لیے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب میں، مشائخ کونسل آف پاکستان کے آرگنائزر حافظ قادر بخش میتلا ،ضلعی امن کمیٹی کے ممبر محمد عمراویسی کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے محمداسعد الرفاعی نے کہاکہ بعض عناصر ایک سازش کے ذریعے مشائخ عظام کی صفوں میں اختلاف وانتشار کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں مریدین خود ساختہ کسی گدی نشین کو عظیم روحانی درسگاہ کو استعمال نہیں ہونگے دیں گے اورقانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن