رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)عدالتی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے عملہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اہلکاران عدالتی ریکارڈ کو ذمہ داری کے ساتھ محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار سول جج ندیم اصغر ندیم نے سالانہ انسپکشن کے دوران اپنے ماتحت عملہ اہلمد کے روم میں عدالتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے عملہ کواپنے قیمتی ریکارڈرجسٹرڈ کو فعال اور ان کی نئی جلدیں کروانے سمیت فائیلوں کو ازسرنومرتب کرنے کے احکامات جاری کئے اور احاطہ عدالت میں صفائی سستھرائی اور اہلمدان کے کام کو سراہا ۔
عدالتی امور چلانے کیلئے عملہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: ندیم اصغر ندیم
Jan 03, 2021