ووہان (شِنہوا) چین کے دریائے یانگسی پر قائم تھری گارجز پن بجلی گھر نے 2020 میں1 کھرب 11ارب80 کروڑ کلو واٹ بجلی پیدا کی ہے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔2016 ء میں برازیل کے ایٹائپو ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کا1 کھرب3 ارب 9 کروڑ80 لاکھ کلو واٹ پن بجلی پیدا کرنے کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تھری گارجز پن بجلی گھر کے سربراہ چن ہوئی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا اور2020 ء میں دریائے یانگسی کے طاس میں طغیانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نیا عالمی ریکارڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جس نے چین میں وبا کی روک تھام و کنٹرول اور کام کے دوبارہ آغاز کیلئے ایک مضبوط بنیادی توانائی کی ضمانت فراہم کی۔ پن بجلی بنانے والے34 ٹربو جنریٹرز کے ساتھ پن بجلی گھر2 کروڑ25 لاکھ کلو واٹ کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔