شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے ایک تقریب پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شجاع آباد کے زیر اہتمام معراج قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سابق مخدوم احمد مجتبیٰ گیلانی تھے، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر محی الدین قریشی،نائب صدور عابد حنیف خان،مکی بلال بھٹی،انفارمیشن سیکرٹری ذیشان قریشی، مجلس عاملہ کے رکن شاہد ہاشمی نے مہمانوں کااستقبال کیا۔معراج قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ سلیکٹڈ نے، بھٹو خاندان نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک ہر دور میں قربانیاں دی ہیں، آج بلاول بھٹو پاکستانی عوام کی امیدوں کا واحد محور ہے، بی بی شہید نے جمہوریت کو پروان چڑھایا۔تقریب سے جمیل نورانی، ملک اسمعیل، خواجہ انیس سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔