الحدیدہ (نیٹ نیوز) یمن کے ساحلی شہر کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ رپ واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نزدیک ہی توپ کا گولہ گرا جس کے نتیجے درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ یہ گولہ الحدیدہ شہر کے مشرقی علاقے حدیدہ لینڈ سے داغا گیا تھا کہ حوثیوں باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار اتحادی افواج کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ اقدام سے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔