لاہور (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی سیاسی کہانی ختم ہوچکی ان کی تمام سازشیں بھی ناکام ہی ہوں گی۔ پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر لانگ مارچ کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے کیونکہ لانگ مارچ سے حکومت ٹَس سے مَس بھی نہیں ہوگی اور2023 تک عمران خان ہی پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے۔ تحر یک انصاف کی پہلی حکومت ہے جو تمام اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ریسیکو 1122کی کارکردگی پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز پیر محل میں ریسیکو1122کے سنٹر کا افتتاح کر نے کے موقعہ پر تقر یب سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری اشفاق، ایم این اے ریاض فتیانہ، ایم پی اے سعید احمد سعدی اور ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت اور مہنگائی جیسے مسائل کو ختم کیا جائے گا۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اس موقع پر چوہدری سرور کا مزید کہنا تھاگورنر پنجاب، چودھری محمد سرور ریسکیو سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیا ریسکیو سٹیشن 18ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ہمیں ریسکیو 1122 پر فخر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ پہلا ادارہ ہے جس نے جنوبی ایشیاء میں اقوام متحدہ کے انسرگ سرٹیفیکیشن حاصل کیا ہے۔