مسلم لیگ ن میں گروپ بندی موجود‘کوئی مریم کے کہنے پر مستعفیٰ نہیں ہو گا‘غلام سرور

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں واضح دراڑ اور گروپ بندی موجود ہے اور مریم بی بی کے کہنے پر کوئی مسلم لیگی استعفے نہیں دے گا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں تمام جماعتیں ایک صفحے پر بھی نہیں ہیں، پی ڈی ایم میں ایک بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اور وہ کبھی استعفیٰ نہیں دے گی جبکہ مسلم لیگ کا بھی ایک بہت بڑا دھڑا استعفیٰ نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کے کہنے پر کوئی مسلم لیگی استعفے نہیں دے گا، مسلم لیگ کے اندر بھی ایک واضح دراڑ گروپ بندی موجود ہے، جمہوریت پر یقین رکھنے والے واضح اور نمایاں سوچ رکھنے والے لوگ ان کی اکثریت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری بڑی جماعت مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام ہے، خدا کی شان دیکھیں کہ پی ڈی ایم کے چیئرمین کے ساتھ ان کی اپنی جماعت نہیں کھڑی۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ در حقیقت مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت دراصل جمعیت علمائے اسلام ہند کی ایک ذیلی شاخ ہے اور جو پالیسی ہندوستان کی ہوگی وہی جمعیت علمائے اسلام ہند کی ہو گی اور وہی پالیسی مولانا فضل الرحمٰن کی ہو گی، اس سے اختلاف کرتے ہوئے محب وطن پاکستان نکھر کر سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے قائدانہ کردار لیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کا ایک دھڑا استعفیٰ نہیں دے لیکن اب میں کہتا ہوں کہ پی ڈی ایم استعفے نہیںدیگی اور مولانا کی جمعیت علمائے اسلام بھی استعفے نہیں دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...