کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے لاعلاج اور موذی امراض میں مبتلا 8 سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سینٹرل جیل میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی 4 ماہ کیلئے رہائی کا حکم دیا۔ سزا یافتہ قیدیوں کے اہلخانہ 2 لاکھ کا بانڈ اور شخصی ضمانت جمع کرائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکشن کے مطابق موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ سندھ میں جیل خانہ جات، قیدیوں سے متعلق مروجہ قوانین، عدالتی احکام اور کابینہ سے منظوری کے بعد سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔