لاہور(وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کی دائر درخواست پر پانچ صفات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا ،جسٹس شاہد کریم نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو سڑکوں پر پارک ہونیوالی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کے احکامات جاری کردیئے۔ سمن آباد موڑسمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیاں پارک ہونے سے ٹریفک روانی متاثر ہے۔لاہورہائیکورٹ کے حکم کے مطابق گاڑیوں کی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں، حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 69 لاکھ جرمانہ کیا جاچکا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر افسران سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔
سموگ پر قابو پانے کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا5صفات پر مشتمل تحریری حکم جاری
Jan 03, 2021