لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان ،ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس ایس پی سی اے آئی سید توصیف حیدر سمیت تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویژنل افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں شہر لاہور میں مجموعی طور پر امن و مان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے، سربراہ لاہور پولیس نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر پولیس فزیبلٹی کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ بڑائی جائے اورموثر پٹرولنگ کا نظام واضح کیا جائے۔غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑا جائے، عزت نفس نہ مجروح کریں گے اور نہ ہی ہونے دیں گے۔ڈویژنل افسر شہریوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لیکر سنیں، سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کی ویلفیئرکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسر پولیس اہلکاروں کو کرسی پر بٹھا کر مسائل سنیں ۔علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور نے چارج سنبھالنے کے بعد یادگار شہداء مال روڈ پر حاضری دی، لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یاد شہداء پولیس پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔