پمزمیں پانچ ہفتے سے ہڑتال جاری، پنڈال میں دن بدن اضافہ

اسلام آبا (خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) میں پانچویں ہفتہ سے ہڑتال  جاری ہے اور احتجاجی ملازمین اپنے کے حقوق کے حصول تک کھڑے ہیں اور بنڈال میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رھا ھے۔ ہم انسانی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے ابھی تک کرونا وارڈز بند نہیں کیں۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں کمزور نہ سمجھے ہم 226 دِن سے بھی زیادہ دھرنا دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہم انسانی زندگیوں کو بچانا اپنی عبادت سمجھتے ہیں اِس کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر فضل الرحمن کاکڑ جو پچھلے پانچ دنوں سے کوئٹہ بلوچستان سے اپنی کابینہ کے ہمراء پمز ملازمین کے ساتھ ہیں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت حوش کے ناخن لے ورنہ ہم پورے ملک کے ہسپتال بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ملازمین سے حاجی حنیف، تنویرنوشاھی، سٹاف فریدہ چوھدری، طارق مٹو، گلاب خان، ربنواز ربن، میڈم عاصمہ، ڈاکٹر فضل ربی وائی ڈی اے، کنونیر ارشد خان، وائس چیرمین چوھدری ریاض گوجر، نزیر قریشی، محمد نواز لالی، لیاقت اوگاھی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن