گستاخانہ فلم پر پابندی، اپلوڈ کرنے والی سوشل میڈیا سائٹ کو بلاک کرنے کے لئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر 

Jan 03, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ فلم پر پابندی اور اسے اپلوڈ کرنے والی سوشل میڈیا سائٹ کو بلاک کرنے کے لئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں کل پیر کو سماعت کی جائے گی۔ شہدا فانڈیشن آف پاکستان نے طارق اسد ایڈووکیٹ اور حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواست میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سیکریٹری،وفاقی وزارت آئی ٹی،پی ٹی اے کو بذریعہ چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت خارجہ کو بذریعہ وفاقی سیکریٹری خارجہ فریق بنایا گیا ہیاور وفاقی وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو گستاخانہ فلم پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے تمام سوشل میڈیا سائٹس سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں