لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت) چک نمبر 77 عباسیہ تحصیل لیاقت پور کے معذور نوجوان محمد آصف ارائیں نے کہا ہے کہ اس کے بہنوئی ظفر حسین نے دھوکا سے اس کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے حق مانگنے پر متعدد بار اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی مار کر اسے ٹانگ سے معذور کردیا ، حق مانگنا شروع کیا تو اسے پاگل اور نشئی کہہ کر پولیس چوکی گلشن فرید پر گرفتار کرادیا جاتا ہے آئے روز زدوکوب کیا جاتا ہے محمد آصف نے ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او رحیم یار خان، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی لیاقت پور سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
بہنوئی دھوکا سے پلاٹ پر قبضہ کرلیا وگزار کرایا جائے: آصف ارائیں
Jan 03, 2021