ملتان (سپیشل رپورٹر)بھاری مقدار میں چرس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم جاوید کو گزشتہ روز چاہ سیتل ماڑی کے علاقے چاہ لومڑی والا سے گرفتار کیا گیا تھا۔