مرزا بشیر نے مکان راستے کو کشادہ کرنے کیلئے عطیہ کردیا 

Jan 03, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر و سابق کونسلر مرزا بشیر نے لاکھوں روپے مالیت کا اپنا ذاتی مکان مخلوق خدا کی سہولت کی خاطر تنگ راستے کو کشادہ کرنے کے لیے عطیہ کردیا ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے مکان کی دیوار کو ہتھوڑے کی ضرب لگا کر افتتاح کیا اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف کیانی، سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، ملک اعجاز اعوان، مرزا عرفان،شہزادہ خان، چوہدری فیاض فیضی، سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ فیصل کیانی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل گوجر خان راجہ عبدالوحید، ربنواز قریشی،راجہ عتیق کوثر، توقیر مغل،راجہ غضنفر،سردار افتخار سمیت اہل محلہ بڑی تعداد میں موجود تھے راستہ کشادہ ہونے سے آبادی مکینوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی مرزا محمد بشیر کے اس انسانی خدمت کے جذبے کو ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سمیت وہاں پر موجود ہر شخص نے سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا

مزیدخبریں