نشتر میں خاتون کی ہلاکت‘ ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام‘ ورثا کا احتجاجی مظاہرہ 

ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق  ہوگئی۔خاتون کے ورثاء کی وارڈ میں توڑ پھوڑ  اور  طبی عملے کے خلاف نشتر ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ورثاء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  خاتون کی وفات غلط انجیکشن لگانے سے ہوئی۔مریض کے لواحقین نے دو بار طبی عملہ پر حملہ کیا نشتر ہسپتال کے گارڈز موقع سے بھاگ گئے ایک گھنٹہ تک نشتر ہسپتال کے کورونا کے وارڈز کے اندر لواحقین خوف و ہراس پھیلاتے رہے۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر محمد فاران اسلم   چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر چودھری عتیق الرحمن جنرل سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر محمد عدنان ملک نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز کے اندر سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے  حکومت وقت اور آئی جی پنجاب سے ہم مطالبہ کرتے ہیں مجرمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر گرفتار کیا جائے۔ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور ڈاکٹرز کو تحفظ نہ دیا گیا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن احتجاج کی طرف سے شدید احتجاج ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...