اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام فارسی کے عظیم صوفی شاعر مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی کی تین سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ قومی بیدل کانفرنس (آن لائن منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ممتاز شاعر، دانشور ا فتخار عارف نے کی۔ مہمان خصوصی فارسی اردو کے شاعر اختر عثمان تھے۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رف پاریکھ، کوئٹہ بلوچستان سے ڈاکٹر کمیل قزلباش، طالب حسین طالب، عبداللہ ہارون نے بیدل کے علم و فن کے حوالے سے گفتگو کی ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر صلاح الدین درویش نے ادا کیے۔قرآن کے تراجم پہلے فارسی میں ہوئے پھر اردو میں ہوئے۔ جس کو فارسی نہیں آتی اس کو اردو نہیں آتی۔ فارسی زبان ہمارے لیے جزلاینفک ہے۔ ہمیں فارسی کو سیکھنا چاہیے۔ تقریب کے صدر ا فتخار عارف نے کہا کہ ہمارے دانشوروں نے بیدل او ر فارسی کے سلسلے میں بہت بے اعتنائی برتی۔ تقر یب کے آخر میں اختر عثمان نے افتخار عارف اور ڈاکٹر رف پاریکھ کو بیدل کی شاعری کے حوالے سے اپنی اردو میں ترجمہ کی گئی کتاب پیش کی۔