پائیدار ترقی کیلئے 2021میں معاشی اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے،فاطمہ عظیم

 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی  ) اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائم مقام صدر فاطمہ عظیم نے کہا کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کا عمل سست روی سے جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگر میا ں تیزی سے بحال نہیں ہو پا رہی ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری سرگرمیوں کی پائیدار ترقی کیلئے حکومت 2021میں معاشی اصلاحات کا عمل تیز کرے ۔ انہوں نے یہ بات مقامی صنعت کاروں کے ایک وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جس نے فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور معاشی امور پر ان کے ساتھ بات چیت کی۔ طارق صادق، میاں شوکت مسعود، چوہدری وحیدالدین، ناصر قریشی اور اسلم کھوکھر وفد میں شامل تھے۔ چیمبر کے نائب صدر عبدالرحمن خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں اکرم فرید نے کہا کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہیں ۔چیمبر کے نائب صدر عبد الرحمن خان نے کہا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ایف بی آر میں مطلوبہ اصلاحات کا عمل تیز کرے تا کہ اس کی کارکردگی بہتر ہو۔ 

ای پیپر دی نیشن