لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے گرل فرینڈ اور گلوکارہ و ماڈل مولی کنگ سے سالِ نو پر منگنی کر کے سب کو حیران کردیا۔سٹورٹ براڈ اور مولی کنگ نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔34 سالہ اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2021 کے آغاز اس سے بہتر انداز سے نہیں ہوسکتا تھا۔ 33 سالہ مولی کنگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ڈائمنڈ رِنگ دکھاتے ہوئے وہی تصویر شیئر کی اور سٹورٹ براڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی تمام عمر آپ کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں۔انہوں نے نئے سال کے آغاز کو ’جادوئی‘ قرار دیا اور کہا کہ میں ابھی تک غیر یقینی محسوس کررہی ہوں۔