کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹر اسحاق منصوری نے 11جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال نے اساتذہ، بچوں اور والدین کو پریشان کردیا ہے، جب بچے پڑھیں گے نہیں تو پھر وہ امتحان کیسے دے سکیں گے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ کورونا وبا سے حفاظت کے ساتھ تعلیم بھی اشد ضروری ہے، جب ہر کاروبار وادارے کھلے ہوئے ہیں تو پھر تعلیمی اداروں کو بھی کھلنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی وتباہی تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہے، تعلیم کے شعبہ کے ساتھ حکومتی رویہ افسوس ناک ہے، اسلئے حکومت ملک کی ترقی اور نوجوان نسل کے بہتر مستبقل کیلئے ایس اوپیز کے تحت حکومتی اعلان کے مطابق ہرحال میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے۔
حکومت 11جنوری کو ہرحال میںاسکول کھولنے کی اجازت دے ،جماعت اسلامی
Jan 03, 2021