ملتان (کرائم رپورٹر ) قطب پور کے علاقے شہری کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہزاروں روپے کا سامان راکھ بن گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گارڈن ٹاون کے رہائشی انضمام باجوہ کی المصفی روڑ پر واقع دوکان شہزاد ٹریڈرز میں نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا ،واقع کی اطلاع پر ریسکیوفائر بریگیڈ عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملہ کے حوالے سے کارروائی شروع کردی ہے۔