ڈیرہ غازیخان ‘کوٹ چھٹہ(بیورو رپورٹ ‘کرائم رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل کے مطالبہ پر ڈیرہ غازیخان میں وویمن یونیورسٹی قائم کرنے کے بارے میں فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی کے قیام کے لئے میں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کوتحریری طور پر تجویز پیش کی ہے کیونکہ جاگیردارانہ سماج کے پس منظر میں اس علاقہ کی طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وہ کوایجوکیشن کے حامل اداروں میں بوجوہ تعلیم حاصل کرنے سے گریز کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی وژن ہے کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ میری تجویزپر بہت جلد ڈیرہ غازیخان میں ایف آئی اے کاریجنل آفس بھی قائم کیا جا ئے گا اور پروٹیکٹر آف امیگرنٹس دفتر کو بھی باقاعدہ طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے جس سے غیر ممالک کے ویز ہ کے حصول کی مشکلات کم ہوں گی انہوں نے کہاکہ کہ گذشتہ 70سال سے عوام اور پسماندہ علاقہ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ڈیرہ غازیخان کو ترقی کی شاہراہ پر جلد ازجلد ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری سے دس سال کا آمدن اور خرچ کاریکارڈ طلب کر لیاگیاہے ۔قانون کے مطابق آڈٹ کرایا جائے گا۔ رجسٹریشن اور متعلقہ قانون کے تحت کوئی بھی ادارہ دو فیصد آمدن متعلقہ علاقہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا پابند ہوتا ہے تاہم ڈی جی سیمنٹ فیکٹری نے علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے مناسب اقدامات نہیں کیے ۔انہوںنے یہ بات کمشنر آفس میں سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ اور افسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ، کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اور دیگر موجود تھے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے صنعتی اداروں کے فاضل مواد ، ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر معاملات پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے فزیبلٹی سٹڈی طلب کر لی گئی ہے اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری ادارے کی نشاندہی سمیت دیگر اقدامات کریں ۔ کوٹ چھٹہسے کرائم رپورٹرکے مطابق زرتاج گل اور رہنما تحریک انصاف ہمایوں رضا خان کی صدیق آباد میں مختلف پروگرام میں سیاسی ورکر تحریک انصاف عامر رضا قادری کے ہمراہ آمد‘ وزیرمملکت زرتاج گل صاحبہ نے بستی لغاری دادا والا پر ساسی ورکر منور خان لغاری کے ڈیرے پر اعجاز خان لغاری کے بیٹے (قاسم وہاب کی وفات پر)اکرم خان لغاری اور محمد حسین لغاری کے بھائی رحمان خان لغاری کی وفات پر اور سابق وائس چیئرمین مومن خان لغاری کی ہمشرہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر بستی لغاری اور بستی مٹاک کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعدازاں فاتحہ خوانی منور خان لغاری جہازیب خان مگسی عامر رضا قادری اللہ ڈتہ مگسی سمیع اللہ لغاری سمیت ورکروں نے علاقے کے مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔