واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویٹو پاور کو زیر کرتے ہوئے انہیں شکست دے دی، امریکی صدر کا ویٹو کیا گیا دفاعی بجٹ بل امریکی سینٹ نے منظور کر لیا۔ سینٹ میں ری پبلکنز کی اکثریت تھی‘ 100 میں سے 80 نے ٹرمپ کیخلاف ووٹ دیا۔ یہ بل 4 سالہ عہد صدارت میں ٹرمپ کے ویٹو اختیارات کو زیر کرتے ہوئے قانونی حیثیت حاصل کرنے والا پہلا مسودہ ثابت ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس سے قبل ویٹو کردہ 2021کے دفاعی بجٹ کی ایوان نمائندگان کے بعد سینٹ میں دو تہائی ووٹوں کے ساتھ منظوری دے دی گئی۔ ٹرمپ نے بل کو ویٹو کرتے وقت جرمنی اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں گراوٹ کا سدباب کرنے، سماجی میڈیا فرموں پر قانونی طور پر زیادہ ذمہ داریاں عائد کرنے کا موقع فراہم کرنے والی تبدیلیاں نہ کرنے اور کنفیڈریشن دور کے کمانڈرو کے ناموں کو ہٹائے جانے کی طرح کے اسباب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس پر تنقید کی تھی۔ ایوان نمائندگان 23 کو 2 تہائی اکثریت سے منظوری دے چکا ہے۔ عہدہ چھوڑنے سے پہلے صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اکثریت والے سینٹ میں بھی صدر ٹرمپ کی مرضی نہ چل سکی۔ سینٹ نے 740 ارب ڈالرز کے دفاعی بل کی منظوری دیدی۔ پہلی بار انکا ویٹو بے اثر ہوا ہے۔