علی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں معمر پاکستانی خاتون کے گاؤں کی پنچائت کا سربراہ ہونے کے انکشاف پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ کے علاقے ایٹاہ میں گاؤں کی سربراہ 65 سالہ خاتون بانو بیگم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگایا گیا۔ انتظامیہ نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ بانو بیگم واقعی پاکستانی شہریت کی حامل ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔اس دوران انہوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی بارہا کوششیں کیں لیکن اس میں ناکام رہیں۔ بھارتی حکام نے الزام لگایاجعلی شناختی دستاویزات بنوالیں۔ اچھی طبیعت اور خوش اخلاقی کے باعث وہ گزشتہ برس گاؤں کی گرام پردھان بن بیٹھیں۔ شکایت درج ہونے پر بانو بیگم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں لیکن ان کی پریشانیوں کا سلسلہ یہاں ختم نہ ہوا اور پولیس نے تفتیش کے بعد بانو بیگم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔