لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں 16نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتیوں کیلئے سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس12جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگرارکان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں گیارہ وکلائ، تین سیشن ججز اور دو لاء افسروں کو ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے پر غور ہوگا۔ زیر غور ناموں کی فہرست میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد امجد رفیق، محمد طارق ندیم ، افتخار احمد میاں، بیرسٹر سلطان تنویر، احمد ندیم ارشد، حسن نواز مخدوم، علی ضیاء باجوہ، محمد راحیل کامران شیخ، عابد حسین چٹھہ، سید انتخاب حسین شاہ، محمد آصف سعید رانا، سرفراز احمد چیمہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ چودھری ہمایوں امتیاز، سیشن جج گجرات صفدر سلیم اور رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت عرفان احمد سعید شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ اس وقت 40 جج کام کر رہے ہیں۔ ججوں کی کمی کے باعث زیرالتواء مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔
11 وکلائ‘3 سیشن ججز‘2 لاء افسروں کو ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 12جنوری کو طلب
Jan 03, 2021