اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کو ویزوں کے اجراء کے حوالے سے مبینہ بے ضابطگیوںکے معاملے پر وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے خبر درست نہیں ہے مذکورہ خبر 6مہینے پرانی ہے ترجمان کے مطابق پاسپورٹ آفس کی انکوائری نیب کو نہیں بلکہ ایف آئی اے کو سونپی گئی تھی ۔ایف آئی میں اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور وزارت داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری ہوچکے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی نئی رپورٹ یا انکوائری کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔