راولپنڈی(سپیشل رپو رٹ ) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ نئے سال 2021 کے دو روز کے دوران دوران ازلی دشمن کے دو ڈرونز گرائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے چکوٹھی سیکٹر کے مقام پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پربھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2021 کو بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا، یہ بھارتی ڈرون پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے مقام نوشہری پر مار گرایا تھا۔ یاد رہے کہ 30 دسمبر 2020 کو بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بدھ کی رات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں انڈیا کے جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا۔انڈیا کا جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں 100 میٹر تک اندر آگیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سال 2020 کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی پر انڈیا کے 16 ڈرونز مار گرائے۔بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی انڈین فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے ایک سپاہی فضل الہی شہید ہو گئے تھے جبکہ پھالنی بازار میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مارگرایا
Jan 03, 2021