وزیرآباد(نا مہ نگار) جسمانی ورزش انسان کوچاق وچوبند رکھتی ہے چست صحت مند جسم کا مالک معاشرے اورملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کا امن بن جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار پی پی51امتیاز اظہر باگڑی ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ ،سابق تحصیل نائب ناظم میر ماجد علی سالار نے مقامی فٹنس کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارسلان بلوچ، افتخار احمد بٹ ، استاد محمد شکیل،احمد یار وڑائچ ،حامد منظور،ڈاکٹر سید رضا سلطان ،حاجی محمد ارشد،محمد اشرف نثار،شیخ صلاح الدین ،جہانزیب بٹ ،محمد جلال عاشق،ملک قاسم اعوان ،افضل چوہان ،استادمبارک علی ودیگر بھی موجود تھے ۔
جسمانی ورزش انسان کوچاق وچوبند رکھتی: امتیاز اظہر باگڑی
Jan 03, 2021