حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے:امان اللہ چٹھہ

Jan 03, 2021

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ ٹڈی دل صوبہ سندھ میں وسیع علاقہ کی کھڑی فصلوں کا صفایا کرتا ہوا جنوبی پنجاب کے راستہ ساہیوال تک آپہنچا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے جو کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ثبوت اور قابل مذمت ہے۔ وہ یہاں کسانوں اورزمینداروںکے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ملک پہلے ہی آٹا کے شدید بحران کا شکار ہے اور اب لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد ڈویژن کے لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی گندم چارہ، چنا اور سبزیات کی فصلیں براہ راست تباہی کے خطرہ کی زد میں آنے سے ملک قحط اور کسان معاشہ تباہ حالی سے دوچار ہوجائیگا۔انہوں نے صوبائی ووفاقی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ خوراک ، زراعت داخلہ اور این۔ڈی۔ایم۔اے کے تعاون سے ہوائی سپرے کا مربوط پروگرام شروع کرکے نڈی دل کے مکمل خاتمہ کو یقنی بنایا جائے۔تاکہ ملک ایک نئے معاشی وغذائی بحران سے محفوظ رہ سکے ۔

مزیدخبریں