ملتان(نیوز رپورٹر)آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف آج سوموار 11بجے چونگی نمبر14پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مرکزی صدر عبدالخالق قندیل نے کہا کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے پاور لومز انڈسٹری تباہی کے دھانے پہنچ چکی ہے ۔