ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ممبرصوبائی اسمبلی پی پی213 بیرسٹروسیم خان بادوزئی اور صدرانجمن تاجران صدربازارکینٹ چوہدری محمود علی نے امپیریل چوک تا ایس پی چوک کینٹ کی نئی تعمیرھونیوالی سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے حلقہ کی تعمیروترقی اور اہلیان ملتان کی خدمت ھمارا نصب العین ہے عرصہ درازسے کینٹ کی اہم شاہراہ کھنڈربنی ہوئی تھی اہلیان کینٹ اور تاجربرادری کی اپیل پر خصوصی ترقیاتی فنڈ سے سڑک کی تعمیرکی ہے تعمیروترقی کایہ سلسلہ جاری رکھوں گا تقریب میں مرکزی کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، صدرقومی امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان، ممبرکینٹ بورڈ ڈاکٹر یعقوب ناصر، محمد یعقوب شیرا، مختلف بازاروں کے صدور وسیکرٹریز ظفر اقبال خان، ملک زاہداعوان، شیخ محمد شفیق، اعجاز کریم ججی، محمدرافع مری، اختر حسین، مرزا محمدنسیم بیگ، رانامقصوداحمد، سیدقاسم شاہ، راناعثمان، شیخ طاہر، خواجہ دلشاد ودیگرشریک تھے۔