لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے بڑے شہروں میں ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔پہلے مرحلے میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ پر 100فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔یہ بات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے ایک بیان میں کی۔انہوںنے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر فیڈر بسیں چلنے سے اہلیا ن لاہور کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکو فرینڈلی اربن بس پراجیکٹ کے اجراء سے ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی۔