تیرہویں میر پنجابی میلہ کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر 


لاہور ( سپیشل رپورٹر) پروفیسرعلی ارشد میر فاؤنڈیشن اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹس اینڈ کلچر کے تعاون سے دو روزہ تیرہویں میر پنجابی میلہ کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ آخری روزپنجابی ادب و ثقافت سے متعلق مختلف سٹڈی سیشنز کاانعقاد کیا گیا جس میں عطا اللہ عالی، مدثر اقبال بٹ، امجد سلیم ، حمید رازی، عائشہ نادر، اشرف سہیل، ریاض دانشور، فاروق ندیم نے سامعین سے اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ کہانی دربار میں فاروق ندیم، زبیر احمد اور حمید رازی کے علاوہ پروفیسر علی ارشد میر ایوارڈ یافتہ مرحوم کہانی کار احمد شہباز خاور کی۔نامور فنکاروں اکرم وڑائچ ، عبد المتین، نعمان ہاشمی، عمر اور ہنرکدہ کے طلبا کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ جس میں پنجابی ثقافت کو اْجاگر کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن