کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند ملیشیا سے جھڑپ میں یوکرائن کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ روس علیحدگی پسند مسلح جماعت کے ذریعے مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے جس پر روس کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔ یوکرائن کی فوج نے الزام عائد کیا کہ روس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے گشت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔ روس سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے یوکرائن کو اپنا حصہ قرار دیکر ایک حصے پر قبضہ بھی کرچکا ہے اور باقی ماندہ علاقے پر علیحدگی پسندوں کی مدد سے قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیٹو کے یوکرائن کی حمایت پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شدید احتجاج کیا اور نیٹو سمیت عالمی قوتوں کو بھرپور جوابی وار کی دھمکی بھی دی ہے۔