لندن (نوائے وقت رپورٹ) ملکہ برطانیہ نے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ’’سر‘‘ کے خطاب سے نواز دیا۔ برطانوی شہریوں کی سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ برطانوی شہری نے کہا کہ ٹونی بلیئر نے عراق پر حملہ کرنے کیلئے عوام سے جھوٹ بولا۔ لاکھوں افراد کے قاتل کو ’’سر‘‘ کا خطاب دینا اعزاز کی توہین ہے۔ خطاب واپس لینے کیلئے آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ 84 ہزار افراد نے دستخط کئے۔
ملکہ برطانیہ نے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ’’سر‘‘ کے خطاب سے نواز دیا
Jan 03, 2022