کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی (نوائے وقت رپورٹ) 6ماہ میں پاکستانی برآمدات میں 16.7فیصد اضافہ ہوا۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بتایا ہے کہ ماہ دسمبر 2021ء میں ملکی برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔ تاہم اس ماہ کل برآمدات 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رہیں جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں۔ مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طورپر 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔