سیالکوٹ(نامہ نگار) تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیرآباد روڈ پر برآمدی فرم میں ملازمین و دیگر ملزمان کے تشدد و نذر آتش کر کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو ہلاک کرنے کے مقدمہ کی تفتیش جاری رہی۔ پولیس کے مطابق مشہور مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ملزمان کے فرازک ٹیسٹ جاری رہے۔ سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکا کے منیجر پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان علی اصغر، سعید، جواد، ابوبکر، غلام غوث، علی حیدر، احمد، محمود، ابو طلحہ و دیگر ملزمان کی نشاندہی پر پولیس کارروائی جاری رہی۔ پولیس کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کے مزید ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔