اسلام آباد(وقائع نگار)ڈی جی نیب راولپنڈی کی سربراہی میں 2018 سے دسمبر 2021 نیب راولپنڈی کی مجموعی کارکردگی کا ماضی کے 16 سالہ دور سے تقابلی جائزہ کیا گیا پلی بارگین ڈی جی نیب راولپنڈی کے 4 سالہ دور میں مجموعی طور پر 314 بلین مالیت کی پلی بارگین کی گئیں۔ نیب راولپنڈی کی انڈائریکٹ ریکوری میں سالانہ 85فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔مختلف 49 کیسز میں 17338 درخواست گزارون اور سرکاری ادارون کو 22598 ملین روپے تقسیم کئے گئے ڈی جی نیب راولپنڈی کے دور میں نیب راولپنڈی نے 160 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں سالانہ 67 فیصد اوسط اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔منیب کے قیام 2000 سے 2018 تک نیب راولپنڈی ریجن نے کل 649 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا تھا۔نیب راولپنڈی نے رواں سال 2021 کے دوران کل 14 ملزمان کی گرفتاری پر نیب راولپنڈی کے دور میں 134 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔